Tuesday, 9 July 2013

*فیضانِ رمضان11*

لاکھ رمضان کا ثواب

حضرتِ سَیِّدُناعبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار،بِاِذنِ پروَردگار،دو عالَم کے مالِک و مختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں ،'' جس نے مکّہ مکرّمہ میں ماہِ رَمَضان پایا اور رَوزہ رکھا اور رات میں جتنا مُیَسَّر آیا قِیام کیا تَو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کے لئے اور جگہ کے ایک لاکھ رَمَضان کا ثواب لکھے گا اور ہردن ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات ایک غُلام آزادکرنے کا ثواب اور ہر روز جِہاد میں گھوڑے پر سُوار کردینے کا ثواب اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات میں نیکی لکھے گا۔''

(ابنِ ماجہ ج۳ص۵۲۳حدیث۳۱۱۷)
رمضان میں گناہ کرنے والا

سَیِّدَتُنا اُمِّ ھانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے ، دو جہاں کے سلطان ، شَہَنشاہِ کون و مکان ،سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عِبرت نشان ہے، ''میری اُمّت ذلیل و رُسوا نہ ہوگی جب تک وہ ماہِ رَمَضان کا حق ادا کرتی رہے گی۔''عرض کی گئی ، یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم رَمَضان کے حق کو ضائع کرنے میں ان کا ذلیل و رُسوا ہونا کیا ہے؟ فرمایا، ''اِس ماہ میں انکا حرا م کاموں کا کرنا ، پھر فرمایا، جس نے اِس ماہ میں زِنا کیا یا شراب پی تو اگلے رَمَضان تک اللہ عَزَّوَجَلََّ اور جتنے آسمانی فِرِشتے ہیں سب اُس پر لعنت کرتے ہیں ۔ پس اگر یہ شخص اگلے ماہ ِ رَمَضان کو پانے سے پہلے ہی مرگیا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہ ہوگی جو اسے جہنّم کی آگ سے بچاسکے۔ پس تم ماہِ رَمَضان کے معامَلے میں ڈرو کیونکہ جس طرح اِس ماہ میں اور مہینوں کے مقابلے میں نیکیاں بڑھا دی جاتی ہیں اِسی طرح گناہوں کا بھی مُعامَلہ ہے۔'' ( المعجم الصغیرللطبرانی ج۹ ص۶۰حدیث۱۴۸۸)

تُوبُوا اِلَی اللہ!اَسْتَغْفِرُاللہ
This is a blog for Ramadan so here you will reading about Ramadan.
Here is another something about the beauty and blessings of Ramadan.



                 
Month of Blessings
 

                                               بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيمِ

                                     In the name of Allah, the Most Gracious, the Ever Merciful

Today is the 29th of Shabaan The Month of our Beloved Holy Prophet. Our Beloved Holy Prophet (May Allah Bless Him with Peace and Blessings) said Shabaan is my month and Ramadan is the Month of Allah.
Ramadan is the Month of Blessings for use Muslims. As Our Beloved Nabi(Darood-o-salam) said "very unfortunate is that person who lives the days of Ramadan and can't make his home in the heaven" meaning in this month we can beg forgiveness from our Allah and Please him with fasting and by restraining ourselves from all the bad deeds, bad manners, bad thoughts.

Here is a beautiful definition of Ramadan by Mufti Ahmad Yar Khan ( May Allah Bless him).


This Marks it as my first personal blog post.